محمد عباس کا ایک اور اعزاز، ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ باؤلر کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس 10 درجے کی بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے،،، محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ باؤلرز میں 829 پوائنٹس کے ساتھ یہ رینکنگ حاصل کی ہے ۔اس سے قبل محمد عباس 13 ویں نمبر پر موجود تھے تاہم نئی جاری کردہ رینکنگ میں اب وہ تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔ٹیسٹ باؤلرزرینکنگ میں 899 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر 882 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقی بولر ربادا ہیں۔