بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری شہید
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے علاقے لارو میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
بھارتی مظالم کے خلاف لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے ضلع کلگام میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔دو روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔