مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی افواج نے خون کی ہولی کھیلنا شروع کردی
مقبوضہ کشمیرلہو لہو،قابض بھارتی افواج نے خون کی ہولی کھیلنا شروع کردی، پاکستان نے بھارتی افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہارکردیا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں پلوامہ میں حاملہ خاتون کی شہادت ہوئی ہے،حاملہ خاتون کی شہادت کے پندرہ گھنٹے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوچکی ہوگئی،پلوامہ میں کرفیونافذ کردیا گیا جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے،کلگام میں آٹھ کشمیریوں کوشہید اورمتعدد کوزخمی کردیا گیا ہے۔قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہیں.