سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گے
ہیڈکوارٹرز آمد پر یو اے ای فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے میجر جنرل سٹاف پائلٹ ابراہیم ناصر محمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان شاندار باہمی تعلقات ہمیشہ قابلِ فخر رہے ہیں۔ کمانڈر یواے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدیدیت اور خودانحصاری کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔