کراچی:لڑکی کومبینہ طورپرہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت
کراچی سٹی کورٹ میں سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو صدرتھانہ پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرایئور کوپیش کیا۔عدالت نے ملزم ذوالفقارعلی کی دس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظورکرلی۔پولیس کے مطابق ہفتے کے روزآن لائن ٹیکسی ڈرائیورکی جانب سے مبینہ اغوا کی کوشش پرلڑکی نے چلتی گاڑی سے شارع فیصل پرچھلانگ لگادی تھی۔متاثرہ لڑکی حریم میڈیکل کی طالبہ ہے۔حریم نے گلشن اقبال بیت المکرم سے ڈیفنس جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ڈرائیورنے لڑکی کے الزام کورد کرتے ہوئے کہا کہ کہ حریم نے خود اسے کہا کہ وہ عسکری چلے جس پراس نے گاڑی کا روٹ تبدیل کیا۔