لاہور میں زبردست احتجاج، مظاہرین مرغا بن گئے
لاہور پریس کلب کے باہر عوامی رکشا یونین نے ٹریفک وارڈنز کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں رکشا ڈرائیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشا یونین کے صدر مجید غوری کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے رکشا ڈرائیورز کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔رہی سہی کسر بھاری چلانز نے پوری کردی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ شہر میں رکشا ڈرائیوز کے لیے ایک بھی سٹینڈ نہیں ہے۔ مجید غوری کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے بھی شہر سے پرچی مافیا کا خاتمہ نہیں کیا۔ ٹریفک وارڈنز غریب رکشا ڈرائیوز سے ناروا سلوک کرتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے مرغا بن کر احتجاج کیا۔