طاقتور لوگ قانون کی حکمرانی میں رکاوٹ ہیں:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق
امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کاکہناتھاکہ میرٹ اور اصول تمام شہریوں کے لیے ہیں،بااثر طبقات نہ اصول کو مانتے ہیں نہ میرٹ کو، طاقتورلوگ قانون کی حکمرانی میں رکاوٹ ہیں،سراج الحق کا کہناتھا کہبلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے لیکن سب سے زیادہ غربت و ناخواندگی بھی یہیں پر ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ ہجرت پر مجبور ہوں گے ۔ اسلام آباد کے حکمرانوں نے بلوچستان کیساتھ وعدے پورے نہیں کیے ۔ حکومت تبدیل ہونے کے باوجود بھی شہریوں کے مسائل جوں کے توں ہیں جبکہ بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا ہے ،،، حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔۔