غیر جانبدار انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کر کے انہیں سہولیات فراہم کر سکتی ہے،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر سے ملاقات کرتے ہوئے صوبے کے انتظامی امور ،گڈ گورننس ،شفافیت کفایت شعاری اور سادگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس شفافیت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا پیں۔میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا ،انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے ،ہماری پوری سپورٹ انکے ساتھ ہے ،غیر جانبدار انتظامیہ ہی عوام کے مسائل کے حل کر کے انہیں سہولیات فراہم کر سکتی ہے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ان کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے متعلقہ محکموں کو عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے متحرک انداز میں کام کرنا چاہیئے،،وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ شکایات کے ازالے کے لئے عوام کو ریلیف ملے گا صوبہ بھر کی عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے ،ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے صوبے میں کرپشن اور اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔۔