کراچی کے حلقہ این اے دوسوسینتالیس حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار آگے
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسوسینتالیس اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو گیارہ میں صبح آٹھ سے شام بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوئی۔ این اے دوسوسینتالیس کے غیرسرکاری نتائج غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آفتاب حسین صدیقی کو ایم کیو ایم کے صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصرنظامانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ارشد وہرہ پر واضح برتری حاصل ہے۔ تاہم حتمی نتائج کا اعلان تمام پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ عارف علوی نے صدرمملکت کا حلف اٹھانے کے بعد این اے دوسوسینتالیس کی نشست خالی کر دی تھی۔ دوسری جانب پی ایس گیارہ کی نشست کے فاتح عمران اسماعیل تھے تاہم گورنر سندھ کا منصب سبنھالنے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کردی۔ پی ایس گیارہ کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی پہلے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے جہانزیب مغل دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس نشست پر پی ایس پی کے یاسرالدین، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اور آزاد امیدوار جبران ناصر میدان میں ہیں۔