نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے، آصف زرداری
اسلام آباد میں پیپلزلائرزفورم کی تقریب میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پرویزمشرف دورمیں بھی معیشت کا یہی حال تھا۔ہم آئے توحالات بدترتھے لیکن عوام پربوجھ نہیں ڈالا، سلیکٹڈ وزیراعظم بہت لاڈلے ہیں،غریبوں کے گھرگرائے جارہے ہیں لیکن لاڈلے کا گھرریگولرائزکیا جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں سابق صدرنے کہا کہ کبھی این آراوکا بینیفشری نہیں رہا،ایم کیوایم اوردیگر جماعتوں کومشرف کے این آراوسے فائدہ ہوا۔آج جوکیس بھگت رہا ہوں وہ نوازشریف کے دورمیں بنایا گیا، انھوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے صرف اپوزیشن کے لوگوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔چیئرمین نیب کوبرا نہیں کہہ رہا ان کے طریقہ کارکوبرا کہہ رہا ہوں۔جب طاقت آ جاتی ہے تولوگوں سے سنبھالی نہیں جاتی، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلا سکتی ہے۔ان سے ملکی معاملات اوراقتدارنہیں سنبھالا جا رہا،تمام سیاسی جماعتوں کوحکومت کیخلاف قراردادلانا ہوگی۔