کشکول کو توڑنے کی بات کرنے والے آج آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں،سینیٹر شیری رحمان
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوچکی، پارلیمانی کمیٹی اب بنائی جارہی ہے، اٹھارویں ترمیم کو واپس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کشکول توڑنے کی بات کرنے والےآج آئی ایم ایف جارہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو لوگوں کیلئے ریلیف کا سوچنا چاہئے تھا، اشیا کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،التجا کروں گی،مہربانی کرکے سوچیں غریب کہاں جائے گا۔