نئی حکومت اور مہنگائی وہی پرانی،سستے بازاروں میں بھی مہنگائی
وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے ہفتہ وار بازار عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں مگر عوام کہتے ہیں کہ سستے بازار صرف نام کے ہی سستے ہیں ، سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا راج ہے ۔دوسری جانب عوام کا بازار کا رخ کرنے کی ایک بڑی وجہ تمام اشیاء ایک چھت تلے دستیاب ہونا ہیں لیکن عوام اشیاء کے معیار کا شکوہ کرتے کہتے ہیں کہ نئی حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا، مہنگائی اور قیمتیں اسی طرح برقرار ہیں، اگلے چند ماہ میں پتا چل جائیگا کہ حکومت کتنی عوام دوست ہے,اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سجائے جانے والے سستے بازار خصوصی طور پر چھٹی کے دن خریداری کی بناء پر عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں ،بازار میں آنے والے عوام کہتے ہیں کہ اب دیکھنا ہوگا کہ تحریک انصاف کی حکومت غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ کب ختم کریگی۔