بھارت علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہاہے:وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہاہے۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ حملے کے حوالے سے بھارت کاجھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا جب وہ درختوں کونقصان پہنچانے کے بعدفرار ہوگیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل حل کرنے کی کوشش کی تاہم بھارت علاقائی امن کوتباہ کرنے پر تلا ہواہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کواپنے دفاع کاحق ہے اوراس حوالے سے قوم، مسلح افواج اورحکومت متحد ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت گزشتہ دوماہ سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے دنیاکووہاں جانے کی اجازت نہیں دے رہا۔