چلی:احتجاجی مظاہروں کے دوران گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،5 افرادہلاک
چلی کے دارالحکومتSantiagoکے قریب احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج اورپولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کے گولوں اورواٹرکینن کااستعمال کیا اور بڑے شہروں میں رات کے اوقات میں کرفیونافذ کردیاگیاہے۔ملک میں مہنگائی اورسماجی عدم مساوات کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غم وغصے کے نتیجے میں بدامنی اورانتشار کی صورتحال ہے