بلاول بھٹو آج اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوآج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ، جس میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جےیوآئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کومزید نہیں چلنےدیں گے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت کرنا کوئی کرکٹ کا میچ نہیں، لگتا نہیں کہ یہ حکومت زیادہ دن چل پائے۔