وزیر اعظم عمران خان حب پاور اسٹیشن کا آج افتتاح کریں گے
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سےگورنرہاؤس میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے ۔عمران خان علماء ،بزنس کمیونٹی اور پارلیمانی پارٹی کے وفد بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عمران کراچی میں قیام کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔دریں اثنا ، وزیر اعظم کے دورے کے شیڈول کی ایک کاپی وزیر اعلی ہاؤس کو ارسال کردی گئی ہے۔