ملتان: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق
ملتان میں ٹریفک حادثے میں دوافراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کار کی باڈی کو کاٹ کر لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ،ڈاکٹر کلیم کا کہنا ہے کہ کار میں2 افراد ہی سوار تھے