وزیراعظم نے معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنا دی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ہے، ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1492 ملین خسارے کا سامناتھا، گزشتہ ماہ برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔