امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے بینک میں اکاؤنٹ ہے جہاں انہوں نے 2013 اور 2015 میں مقامی ٹیکس بھی ادا کئے،صدر ٹرمپ کا چین کے بینک میں اکاؤنٹ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کاروبار کے حوالے سے ہے۔اس موقع پر وکیل ٹرمپ آرگنائزیشن نے مؤقف دیا کہ صدر ٹرمپ نے ایشیا میں ہوٹل بزنس کے مواقع کے لیے چین میں اکاؤنٹ کھولا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے برطانیہ اور آئرلینڈ میں بھی بینک اکاؤنٹس ہیں ۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ چین کے ساتھ کاروبار کے سب سے بڑے نقاد ہیں اور انہوں نے بیجنگ کے ساتھ تجارتی جنگ بھی چھیڑی تھی