مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، شہبازگل
اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کیا مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، سندھ کا شاہی خاندان اور پولیس منہ دکھانے کے قابل نہ رہی، قانون سب کے لیے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، منہ چھپانے کی ضرورت نہ پڑی رات کو جلسے میں گلے پھاڑ پھاڑ کر تقریر کی۔