وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا ہنگامی اجلاس
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی این سی او سی کی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں این سی او سی نے تنبیہ کی کہ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد کی صورت میں سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز بے تحاشا بڑھے ہیں اور اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سروسز دوبارہ بند کریں گے۔ اسد عمر نے تمام چیف سیکرٹریز کو صوبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔تمام صوبے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے عائد کریں۔ٹرانسپورٹ،مارکیٹس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی مانیٹرنگ سخت کی جائے۔عوامی مقامات اور اجتماعات کی مانیٹرنگ بھی سخت کی جائے ۔ان ہائی رسک شعبوں سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت انتظامی کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ۔