رحمان ملک کی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جسٹس آف پیس،ایس پی کمپلینٹ سمیت سنتھیا ڈی رچی کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی نے مجھ پر بے بنیاد اور جھوے الزامات عائد کئے ہیں اور ان جھوٹے الزامات کے باعث میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔ عدالت فریقین کو سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے۔