کراچی: فلاحی ادارے کی گاڑی میں آتشزدگی، 1 زخمی
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک نمبر 4 میں ڈسکو بیکری کے قریب فلاحی ادارے کی گاڑی میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔فلاحی ادارے کی گاڑی میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو نے والے شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فلاحی ادارے کی گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ گلشن اقبال کے اسی علاقے کے قریبی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں کے ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں دھماکا ہوا ہے اور جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکا گلشنِ اقبال بلاک 7 مسکن چورنگی پر واقع اپارٹمنٹس کے فلیٹ میں ہوا ہے جبکہ آگ لگنے کا واقعہ گلشنِ اقبال بلاک 4 میں ڈسکو بیکری کے قریب پیش آیا ہے۔