چین کی نوول کروناوائرس ویکسین کی پیداواری صلاحیت 61کروڑ ہوجائے گی
ایک چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک نوول کروناوائرس کی ویکسین پیدا کرنے کی سالانہ چینی صلاحیت مجموعی طور پر 61کروڑ ہونے کا امکان ہے۔قومی صحت کمیشن کے ساتھ کام کرنے والے ژینگ ژونگ وی نے منگل کے روز بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین اور دیگر ممالک میں نوول کروناوائرس ویکسین کی طلب پوری کرنے کیلئے اگلے سال پیداواری صلاحیت میں اضافہ جاری رہے گا۔ژینگ نے کہا کہ عوامی مصنوعات ہونے کے باعث ویکسین کی قیمت طلب ورسد کی بجائے اس کی لاگت کے مطابق رکھی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ چین کی نوول کروناوائرس ویکسین کی قیمت عوام کیلئے قابل قبول ہو گی۔ژینگ نے کہا کہ ویکسین حاصل کرنے کی ترجیح ان بعض لوگوں کو دی جانی چاہئے جنہیں وائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔