موجودہ حکومت غیر آئینی ہے: مولانا فضل الرحمان
جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کیا گیا، آج جو حکومت ہے وہ آئینی نہیں ہے، ہم پاکستان اور عوام کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوابشاہ کے لوگوں کی محبت کا شکر گزارہوں،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری ہے،تمام سیاسی جماعتوں کا کردار قابل تعریف ہے،سب یہ کہہ رہے ہیں کہ انکا ووٹ چوری کیا گیا، آج جو حکومت ہے وہ آئینی نہیں ہے،عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالا گیا،جدوجہد آئینی اور جمہوری حکمرانی کے لیے ہورہی ہے،ہم پاکستان اور عوام کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،تمام طبقات سے وابستہ لوگ چیخ رہے ہیں لیکن یہ طاقت کے نشے میں بہرے ہو گئے ہیں،عوام بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا،سندھ میں سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی تذلیل کی گئی،وفاق کا صوبوں میں مداخلت پر عوام کا ردعمل آئے گا،صحافی ملکی نظام پر تنقیدکرسکتا ہے، آئی جی سندھ کو یرغمال بنانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،ملک کی صورتحال نظروں کے سامنے ہے،ایک سال پہلے ملک میں ملین مارچ بھی ہوا،کیپٹن صفدر کی گرفتاری جس طرح سے عمل میں آئی، افسوسناک ہے۔