نیب کا ایک بار پھر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام
لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگا دیا اور کہا شہبازشریف نےبیرون ملک پراپرٹیز سےمتعلق جواب نہیں دئیے۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ہونے والی تحقیقات سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آ گئی، تحقیقاتی رپورٹ میں شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی چار پراپرٹیز سے متعلق سوالات کئے گئے، جن کا انہوں نے جواب نہیں دیا اور 2005 سے 2020 تک ماہانہ اقساط پرنیب کو جواب نہ دیا۔