ای سی سی کی وزارت دفاع کے لئے 17 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وزارت دفاع کے لئے 17 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی ۔کمیٹی نے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ریڈی ایشن آلات کی شمولیت کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں کھاد بنانے والے دو پلانٹس (ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر)کو ربیع سیزن 2020-21 کیلئے کھاد کی تیاری کے سلسلے میں نومبر 2020 کے آخر تک آر ایل این جی فراہم کرنے کی وزارت صنعت و پیداوار کی پیش کردہ سمری کی بھی منظوری دی گئی۔