جلال آباد: پاکستانی سفارتخانے کے قریب بھگدڑ مچنے سے 12 افغان خواتین جاں بحق
جلال آباد: افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کےقریب بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پیش آئے اس واقعے میں 9 خواتین سمیت 3 مرد بھی زخمی ہوئے۔ترجمان صوبائی گورنر عطا اللہ خان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی و جاں بحق ہونے والے پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی قونصل خانے کے باہر جمع تھے۔