وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی امن و امان کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں ہیں، پولیس کے حوصلے پست ہونے نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی امن امان کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں ہیں۔ سندھ حکومت پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونے دے گی۔