آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کو سراہا
آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کے دورے میں افسروں اور جوانوں سے کہا ہے کہ وہ ثابت قدم رہیں، اپنے فرائض ایمان داری اور جذبے کے ساتھ ادا کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی پر تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے گفتگو کی اور کنٹرول لائن پر مسلسل نظر رکھنے پر افسروں اور جوانوں کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بہترین آپریشنل تیاریوں پربھی افسروں اور جوانوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ثابت قدم رہیں، اپنے فرائض ایمانداری اور جذبے کے ساتھ ادا کریں۔