ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دے دی
عمان: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاتھوم نیسنکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔