شام میں فوجی بس کو دھماکے سے اڑا نے اور حملوں میں 27افراد ہلاک،متعدد زخمی
شام میں فوجی بس کو دھماکے سے اڑا ئے جانے اور فورسزکےحملوں میں 27افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے دارالحکومت دمشق میں ایک فوجی بس میں نصب کئے گئے بم کے دھماکے سے14فوجی ہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے اس واقعے کے کچھ دیر بعد حکومتی فورسز نے ادلب صوبے میں شیلنگ کر کے 13افراد کو ہلاک کردیا۔