کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کااندیشہ ہو۔ رضا باقر
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی مانچسٹرمیں نیوز کانفرنس سے خطاب، پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں۔کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کااندیشہ ہو۔ ایف اے ٹی ایف کی تقریباً تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے لہذ اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائیگا۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریبا 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔