ٹی20 ورلڈکپ: روایتی حریف پاک-بھارت ٹیموں کے درمیان میچ بارش سےمتاثر ہونے کا خدشہ

ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار (23 اکتوبر)کو میلبورن میں شیڈول بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جہاں خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق میلبورن میں 23 اکتوبر کو بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں اور زیادہ دوپہر یا شام کو ہوسکتی ہے۔
روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ آسٹریلیا کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور عالمی معیار کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔