وزیر اعلی پنجاب سے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات، نئی ذمہ داریوں کا نوٹیفیکیشن جاری

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات ،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ کو نئی ذمہ داریاں کا نوٹیفکیشن دیا . وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کا نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے مسرت جمشید چیمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ,وزیر اعلی پنجاب کی فلاح عامہ کے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لئے اربوں کا پیکج دیا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے ایک پائی تک نہیں دی۔ اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کرکے ایک فیصد کر دیا ہے۔ 100 ارب روپے سے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا ہے۔80لاکھ خاندانوں کو آٹا،گھی، آئل اور دالیں مارکیٹ سے 40 فیصد سستی دے رہے ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ پہلے بھی پنجاب کے عوام کی خدمت کی،اب بھی خدمت کا کر رہے ہیں۔ مخالفین کے پاس صرف الزامات لگانے کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔