آرمی چیف کے خلاف متنازع ٹوئٹ: اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور

اسلام آباد کی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کے جج راجا آصف محمود نے سینیٹر اعظم خان سواتی کی 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ساتھ ہی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانی کی ہدایت کردی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز (21 اکتوبر) کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔