وزیراعظم کی فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اظہار تشکر ,قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی'عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو'۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔