قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ,فیصلہ کن موڑ پر ،تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں مافیا کا مقابلہ کروں گا،ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے،تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا۔نااہلی کے بعد اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو الیکشن کمیشن کے جانبدار فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا، لوگ مشکل میں ہیں، احتجاج ختم کر دیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، اس کیس میں ایک چیز غیر قانونی نہیں نکلے گی کیونکہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ کا قانون توڑا، انہوں نے چار مہنگی گاڑیاں غیرقانونی طور پر نکالی تھیں۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں، ای وی ایم کے معاملے پر بھی الیکشن کمشنر نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ملکر الیکشن کمشنر نے ای وی ایم مشین کو مسترد کیا۔