لاہور کے علاقے چونگ میں واقع فارم ہاؤس پرپانی پینے کے لیے آنے والا بچہ گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کرکٹ کھیلنے کے دوران 7 سالہ بچہ پانی پینے فارم ہاؤس پر گیا۔ایف آئی آر کے مطابق گارڈ ملزم نذیر نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل کردیا، ملزم نے چند روز قبل بھی بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور محلے داروں کے دیکھنے پر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کرلیا۔مقدمے میں گارڈ نذیر سمیت 2 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
فارم ہاؤس پرپانی پینے کے لیے آنے والا بچہ گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق
Oct 21, 2024 | 11:08