پنجاب میں دفعہ 144 کےنفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے حوالے

Oct 21, 2024 | 13:22

حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا۔ پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرزضرورت کے مطابق 30دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔ 90 دن سے زائدعرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔ حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی.

مزیدخبریں