نجی ہاسٹل میں خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کا واقعہ پیش آنے پرورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم گرفتارکرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے 15 پر کال کرتے ہوئے اپنی ساتھ زیادتی کی کوشش کی شکایت درج کروائی۔گرین ٹاؤن میں خاتون ایک نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی ۔متاثرہ خاتون کے مطابق ہاسٹل منیجر نے مجھے اپنے دفتر بلا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔بہت مشکل سے جان بچاتے ہوئے کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ۔ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔خواتین کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 15 پر کال کر کے 2 دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔خواتین ویمن سیفٹی ایپ سے ویڈیو کال اور چیٹ کے ذریعے بھی شکایت درج کرواسکتیں ہیں
نجی ہاسٹل میں خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کا واقعہ،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم گرفتار
Oct 21, 2024 | 16:28