یمن میں حکومت مخالف مظاہروں میں فورسز کی فائرنگ سےہلاکتوں کی تعداد اکتیس تک پہنچ گئی ہے۔

رواں برس مارچ میں یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کوہٹانے کیلئے چلائی جانےوالی تحریک میں خونریزی بڑھتی جارہی ہے۔ یمن میں سیکیورٹی فورسز نےمزید اکتیس مظاہرین کو ہلاک کردیا۔ دارالحکومت صنعا میں نشانہ باز بندق برداروں اور سکیورٹی فورسز نے چینج اسکوائر کے اردگرد چھتوں اور عمارتوں سے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سےدوبچوں سمیت ستائس مظاہرین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ دودنوں میں حکومت مخالف مظاہریں پرفورسز کی فائرنگ سےاکتیس مظاہرین ہلاک جبکہ نوسوبیالیس زخمی ہوچکے ہیں۔