سیاسی جماعتوں اور پاکستانی سفیروں کی بیرون ممالک پڑی رقوم وطن واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

درخواست سینٹرمحمد علی درانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے سیاسی جماعتوں اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی سفیروں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سوئس بینک ایسوسی ایشن کوفریق بنایا ہے۔ درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا ہےکہ اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت جس ملک سے رقم لوٹ کرکسی بھی دوسرے ملک بھیجی گی ہو تومتاثرہ ملک وہاں سے رقم واپسی کے لیے دعوی دائرکرسکتا ہے۔ درخواست گزارنے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ اس رقم کی واپسی کے لیے اقدامات کروائے جائیں۔