بلوچستان کےعلاقےمستونگ میں زائرین کی بس پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس میں پچیس افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں

کوئٹہ سے پینتالیس کلومیٹر دور مستونگ سے ایران کے شہر تفتان جانے والی زائرین کی بس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے پچیس افراد جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں تیس سے پینتیس افراد سوار تھے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے