پاکستان کو ملنے والی بیرونی امداد متاثرین تک نہیں پہنچ رہی۔ نواز شریف

میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےنون لیگی صدر کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کے لئے ملنے والی امداد بھی مستحقین تک نہیں پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میر پور خاص آئے ہیں لہذا سیاسی باتیں مناسب نہیں جبکہ وہ فردوس عاشق اعوان اور شرجیل میمن کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتے۔ کراچی میں ہونے والی بدامنی میں مسلم لیگ نون کا نام نہیں آیا، یہ کارکنان کے لئےفخرکی بات ہے۔ انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ نون سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد جاری رکھے گی،حکومت،اپوزیشن اورتمام مخیرحضرات کو بھی بڑھ چڑھ کراس میں حصہ لینا چاہیے۔