پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج امن کا عالمی دن منایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو دنیا بھر میں جنگ اور عدم تشدد کا دن قرار دیا ہے،یہ دن منانے کا مقصد دنیا میں نفرتوں اور جنگ وجدل کو ختم کرکے محبت کو بڑھانا ہے۔ عالمی یوم امن کے موقع پر عالمی برادری توقع کرتی ہے کہ بڑے ممالک اپنی جابرانہ اور جنگی پالیسیوں کو ختم کرکے دنیا میں امن پھیلانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت امن کے لئے جدوجہد کرنے والی این جی اوز کے زیراہتمام خصوصی ورکشاپس، سیمینار و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انیس سواکاسی میں پہلی اور دوہزار ایک میں دوسری مرتبہ قرار داد منظور کی تھی جس میں عالمی امن کے حوالے سے دنیا کے ممالک پر زور دیا گیا تھا۔