مسلسل تیسری بار بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈارکا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا گیا

علیم ڈارسری لنکا سے وطن واپس پہنچے تو لاہورائیرپورٹ پرشائقین کرکٹ کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا ، علیم ڈار کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں ، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، وطن واپسی پر علیم ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ملک اور عوام سے بے حد پیار ہے اس لئے وہ اپنا یہ اعزاز اپنے وطن کے نام کرتے ہیں ، علیم ڈار نے کہا کہ وہ اپنے اس اعزاز کو آئندہ بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔