آئی ایم ایف نےخبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہوگئی ہے

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نےاپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور يورو زون میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی خدشات کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر کساد بازاری کے حالات پیدا ہوسکتے ہیں،اگرایسا ہوا تو دنیا کی دیگر معیشتیں بھی اس سے بری طرح متاثر ہوں گی۔ ادارے نے یہ پیشنگوئی کی ہے کہ دو ہزار گیارہ میں ترقی یافتہ ممالک کے مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی کی شرح صرف ڈیڑھ فیصد ہی رہے گی۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں بھی اگلے کئی برس تک اقتصادی ترقی کی رفتار سست رہے گی۔