لندن میں منعقدہ فیشن شو کے دوران ماڈلز نے موسم گرما اوربہارکے ملبوسات کی نمائش کی

معروف ڈیزائنر ڈیوڈ کوما کے تیار کردہ ملبوسات شائقین میں بے حد مقبول ہیں ، لندن فیشن شو میں کوما کے ڈیزائن کردہ موسم گرما اوربہار کی مناسب سے جدید فیشن سے ہم آہنگ ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا، شو میں ماڈلز نے ان ملبوسات کو زیب تن کرکے ریمپ پرواک کی جسے زبردست پذیرائی ملی، اس موقع پر فیشن کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ڈیوڈ کوما کے فن اور نمائش کے اندازکو خوب داد دی۔