لاہورمیں ڈینگی کی شدت برقرار ہےاور مزید پانچ افراد کی ہلاکتوں کے بعد دوروز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے۔

پنجاب بھرمیں پھیلنےوالے ڈینگی وائرس پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا، آج پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سابق ممبرریاض الدین سمیت ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد تریسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب سروسزپستال میں تیس سالہ ٹریفک وارڈن اور میو ہسپتال میں ایک پچپن سالہ شخص بھی ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گیا۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈضیاءالدین بٹ بھی ڈینگی وائرس کاشکارہوگئےہیں۔ پنجاب بھرمیں مریضوں کی تعداد سات ہزارسات سوچھیترہوگئی ہے جن میں سے سات ہزار ایک سو صرف لاہورمیں موجود ہیں۔ڈینگی کے باعث لوگ گھروں، دفاتراوردکانوں میں ہروقت سہمےسہمے اورخوفزدہ ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہزاروں مریض روزانہ ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کیلئے داخل ہورہےہیں جبکہ ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئےسری لنکن ٹیم کے علاوہ پوری پنجاب حکومت بھی حرکت میں ہے۔